یواین کمیٹی آن این جی اوز اور یونیسیف کے ایگزیکٹوبورڈکا رکن منتخب ہونا عالمی ادارے کے پلیٹ فارم پر پاکستان کے مثبت کردارکا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ : پاکستان اقوام متحدہ کے دو اہم اداروں یواین کمیٹی آن این جی اوز اور یونیسیف کے ایگزیکٹوبورڈ کاچار سالہ مدت کیلئے دوبارہ رکن منتخب ہوگیا ہے۔پاکستان کا انتخاب گزشتہ روز نیو یارک میں منعقدہ انتخابات کے دوران عمل میں لایا گیا۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ کامیابی پاکستان پرعالمی برادری کے اعتماد اور عالمی ادارے کے پلیٹ فارم پر پاکستان کے مثبت کردار اور کوششوں کامنہ بولتاثبوت ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اہم تنظیم کے کیلئے پاکستان کا انتخاب ایشیا پیسفک ریجن کے چار ملکوں میں سخت انتخابی مقابلے کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔تنظیم کے قیام سے لیکر اب تک پاکستان نے مختلف مواقع پرکمیٹی کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں اور تقریبا ایک دہائی سے زائد مسلسل کمیٹی کا رکن رہا ہے۔اس مدت کے دوران پاکستان نے مخلتف مواقع کمیٹی کا چیئر مین اور وائس چیئر مین رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان غیرسرکاری تنظیموں کے بارے میں کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے پاکستا ن دنیا بھر میں لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے حکومتوں کے ساتھ ملکرکام کرنے اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔فرائض کی ادائیگی کے دوران پاکستان غیر جانبداری،ڈائیلاگ اور تعاون کے اصولوں پر کاربند رہے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp