کراچی ،ْمنگھوپیر سے گمشدہ بچی کی لاش برآمد، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا

پولیس کے مطابق بچی کے ڈی این اے کے سیمپل لے لیے گئے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد زیادتی کی تصدیق ہو سکے گی، پولیس

کراچی : کراچی سے تین روزقبل لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش منگھوپیرمیں کچراکنڈی سے مل گئی ہے، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگوپیر میں کچرا کنڈی سے کم سن بچی کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق ملنے والی بچی کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی ہے جو اورنگی ٹائون بلوچ پاڑہ کی رہائشی ہے۔پولیس کے مطابق بچی دو روز قبل گھر سے کھیلنے کیلئے نکلی تھی ،جس کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی، بچی کی گمشدگی کے بعد والد نے اورنگی ٹاون کے تھانے میں گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
بچی کے اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق بچی کے ڈی این اے کے سیمپل لے لیے گئے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد زیادتی کی تصدیق ہو سکے گی۔دوسری جانب تھانہ پیرآباد کی حدود میں کمسن بچی سے زیادتی کے خلاف اہل خانہ نے لاش کے ہمراہ جمشد پیٹرول پمپ ایم پی آر اورنگی روڈ پر احتجاج کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp