وفاقی وزیر رانا تنویر حسین پانچویں بین الاقوامی تعلیمی میلہ میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین پانچویں بین الاقوامی تعلیمی میلہ میں شرکت کی غرض سے منگل کو ماسکو پہنچ گئے۔ تعلیمی میلہ کا آغاز (آج) بدھ سے ہو رہا ہے جو 21 اپریل تک جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر کو ان کی روسی ہم منصب اولگا وسیلیوا نے میلہ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ وفاقی وزیر رانا تنویر کی قیادت میں 4 رکنی وفد ایس سی او رکن ملکوں کے محکموں و وزارتوں کے سربراہان کے اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp