مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ

نوازشریف 21اپریل کو ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کریں گے

لاہور : مسلم لیگ (ن) نے عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ، 21سے 28اپریل تک مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن اور جلسے منعقد کیے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں (ن) لیگ نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے 21سے 28اپریل تک مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن ، جلسے اور اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرا عظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف 21اپریل کو ساہیوال میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp