چوہدری سرور الیکشن لڑنے کی بجائے کون سا کام کریں؟ اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں نے انوکھا مشورہ دے ڈالا
لاہور : پی ٹی آئی رہنماؤں نے تحریک انصاف کے سینئیر رہنما چوہدری سرور کو الیکشن لڑنے کی بجائے انتخابی مہم چلانے کا مشورہ دے دیا۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما چوہدری سرور کو لاہور سے الیکشن لڑنے کی بجائے پارٹی کی الیکشن کمپین چلانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔پارٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ چوہدری سرور پی پی 162 سے الیکشن لڑنے کی بجائے ملک گیر سطح بلخصوص پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے حوالے سے اپنا اہم کردار ادا کریں۔
تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018