
سعودی عرب کے کئی شہروں میں گردوغبار کے طوفان کے باعث معمولات زندگی متاثر
جدہ : سعودی عرب کی علاقائی وزارت تعلیم نے پیر کے روزاعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور دیگر کئی شہروں میں آج منگل کے روز گردوغبار کے طوفان کے باعث تمام اسکولز بند رہیں گے ۔ سعودی محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گردوغبار کے طوفان کے باعث تاحَد نظر متاثر ہو گی اسی لیے غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔ ڈرائیوروں کو بھی ڈرائیونگ کرتے ہوئے سختی سے احتیاطی تدابیر کی پیروی کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018