برصغیر کی معروف غزل گائیک اور نامور گلو کارہ اقبال بانوکی 8ویں برسی 21اپریل کو منائی جائیگی

جہانیاں : برصغیر کی معروف غزل گائیک اور نامور گلو کارہ اقبال بانوکی 8ویں برسی 21اپریل کو منائی جائیگی۔ اقبال بانو 1935 ء میں بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئیں اورانہوں نے موسیقی کی تربیت استاد چاند خان سے حاصل کی اور 1950 ء میں اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا۔انہیں غزل گائیکی کے ساتھ ساتھ کلاسیکل، نیم کلاسیکل، ٹھمری اور دادرہ میں بھی خاص ملکہ حاصل تھا۔
وہ اردو، پنجابی، فارسی زبانوں پر مکمل عبور رکھتی تھیں‘متعدد فلموں کیلئے غزلیں اور گیت گائے،فلم قاتل میں ان کی آواز میں گایا ہو اگیت پائل میں گیت ہیں چھم چھم کے، تولاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔اقبال بانو 21اپریل 2009 ء کو 74 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp