پنجابی فلموں کو فروغ دیکر آج بھی فلم انڈسڑی بچائی جاسکتی ہے‘عارف لوہار

لاہور : فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کو فروغ دیکر آج بھی انڈسڑی بچائی جاسکتی ہے ‘پاکستانی فلم انڈسڑی کو سہار ادینے میں پنجاب کا کرداراہم ہوگا ‘دنیا میں پاکستانی موسیقی کی کامیابی کا راز صوفیانہ کلام میں ہے ، فوک میوزک سے لے کر قوالی جیسے فن نے دنیا بھر میں پاکستان کی موسیقی کو متعارف کرایا۔ اپنے ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ آج بھی شائقین پنجابی فلموں کو زیادہ پسند کرتے ہیں اگر ہم نے اپنی فلم انڈسڑی کو سہارا دینا ہے تو اس کیلئے پنجابی فلموں کو فروغ دینا ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp