
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کاٹویٹر سیمت سماجی روابط کی ویب سائٹس پرکوئی اکائونٹ نہیں، ترجمان
اسلام آباد ۔ : سینیٹ سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا ٹویٹر سمیت سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے۔ منگل کو چیئرمین سینیٹ کے ترجمان کی طرف سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹس بشمول فیس بک یا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔اس حوالے سے اگر کوئی بھی اکائونٹ آپریٹ ہو رہا ہے تو اس سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی یا سینیٹ سیکرٹر یٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018