نگراں سیٹ اپ کیلئے مشاورت کر رہے ہیں، فواد چوہدری
نگراں سیٹ اپ کیلئے نام زیر غور ہیں ،ْ عمران خان ان ناموں کو حتمی شکل دیں گے ،ْانٹرویو
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورمرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اور مرکز میں نگران سیٹ اپ کے لیے دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کیلئے نام زیر غور ہیں ،ْ عمران خان ان ناموں کو حتمی شکل دیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مرکز اور صوبوں میں ایسا سیٹ اپ لانا چاہتے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تحریک انصاف جلد نگراں سیٹ اپ کے لیے ناموں کا اعلان کر دے گی۔
تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018