ہمارا ووٹ بینک کسی فصلی بٹیرے کا نہیں ،ْ مریم نواز
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا ووٹ بینک کسی فصلی بٹیرے کا نہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچیس سال پہلے نواز شریف کی تاریخی تقریر نے سیاسی تاریخ کا دھارا بدل دیا تھا۔سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ آج سے پچیس سال پہلے میاں نواز شریف نے تاریخی تقریر میں کہا تھا کہ میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے ان الفاظ نے سیاسی تاریخ اور رویوں کا دھارا بدل دیا تھا۔
تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018