سرگودھا سنٹرل جیل میں تہرے قتل میں سزائے موت کے 2 مجرموں سے ان کے ورثائ کل آخری ملاقات کریں گے

19 اپریل کی صبح انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا جس کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نیبلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں

سرگودھا : سرگودھا سنٹرل جیل میں تہرے قتل میں سزائے موت کے 2 مجرموں سے ان کے ورثاء کل آخری ملاقات کریں گے جس کے بعد کل 19 اپریل کی صبع انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا جس کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نیبلیک وارنٹ جاری کر دیئے۔ جیل پھانسی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گے۔زرائع کے مطابق تھانہ بھیرہ کے مقدمہ قتل میں سزائے موت کے مجرمان امجد علی اور خضرحیات نے 15 اپریل 2015 کو موضع قیس پور میں دیرینہ عداوت پر اپنے مخالف محمد اسلم کو مسجد میں قتل کرنے کے بعد مقتول کے گھر گھس کر اس کے بھائی رمضان اور ان کی ہمشرہ بشری بی بی کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا اور ان کی بہن بشیراں بی بی کو مضروب کردیا تھا۔
جس پر تھانہ بھیرہ میں تہرے قتل کے درج مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی سرگودھا کے اس وقت جج نے مجرمان کو جرم ثابت ہوئے تین بار سزائے موت کا حکم سنایا جس میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے اپیلیں اور پھر صدر مملکت کی رحم کی اپیل بھی خارج ہو گئی تو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا امیر محمد خان نے مجرمان کے 19 اپریل کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے،جس پر 19 اپریل کو پھانسی پر عمل درآمد سے قبل کل 18 اپریل کو مجرمان سے جیل میں ان کے ورثا کی آخری ملاقات کروائی جائے گی۔جس کے لئے انہیں اطلاع نامہ بجھوا دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp