جنوبی پنجاب سے 5 ایم این ایز نے کس پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں

میری جماعت میں شمولیت کےلیےمجھ سے رابطہ کیا ہے، عائشہ گلا لئی نے بڑا دعوی کر دیا

لاہور(نجی اخبار تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلا لئی نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی پنجاب سے 5 ایم این ایز نے میری پارٹی میں شمولیت کے لیے مجھ سے رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلا لئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو دیکھ لیا ہے اور اس کے چئیرمین بھی یو ٹرن کے نام سے مشہور ہیں۔
عمران خان نے اپنی پارٹی میں نئے لوگوں کو لانے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر وہی لوگ پارٹی میں شامل کر لیے۔میں اپنی پارٹی میں پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹ کے علاوہ تمام ارکان کو شمولیت کی دعوت دیتی ہوں۔عائشہ گلا لئی نے مزید کہا کہ وہ سیاسی طور پر پارٹی میں آزمائے ہوئے اور ناکام لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل نہیں کریں گی۔اس کے ساتھ ہی عائشہ گلا لئی نے ایک بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے 5 ایم این ایز نے مجھ سے میری پارٹی میں شمولیت کے لیے رابطہ کیا ہے۔
عائشہ گال لئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پارٹی کےحوالےسےدرخواست جمع کرادی ہے۔اور پارٹی کے رجسٹرڈ ہو جانے کے بعد اگلے انتخابات میں بھر پو حصہ لیں گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp