خورشید شاہ کےبلاتحقیق ناموں کےاجراء کےالزام پرتعجب ہے،فواد چودھری
پی ٹی آئی نےنگران وزیراعظم کیلئےباضابطہ نام یا بیان جاری نہیں کیا،خورشید شاہ بیان داغنے سے پہلے شاہ محمود قریشی سے تصدیق کرلیتے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا ردعمل
اسلام آباد : : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کے بلاتحقیق ناموں کے اجراء کے الزام پرتعجب ہے،تحریک انصاف نےنگران وزیراعظم کیلئےباضابطہ نام جاری کیےنہ ہی بیان جاری کیا،خورشید شاہ بیان داغنے سے پہلے شاہ محمود قریشی سے تصدیق کرلیتے۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کے بلاتحقیق تحریک انصاف پرناموں کے اجراء کے الزام پرتعجب ہے۔ تحریک انصاف نےباضابطہ نام جاری کیےنہ ہی بیان جاری کیا۔ اخبار میں خبرکی بنیاد پرانتہائی نوعیت کا بیان یقیناً حیرت کا باعث ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمودقریشی قائد حزب اختلاف سے رابطے کے ذمے دارہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ اچھا ہوتا خورشید شاہ بیان داغنے سےپ ہلے شاہ محمود قریشی سے تصدیق کرلیتے۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف اہم منصب ہے۔ لاابالی پن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ تاہم تحریک انصاف کسی نتیجے پرپہنچی توخورشید شاہ کوآگاہ کیا جائے گا۔
تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018