جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ ; فرانزک ٹیم شواہد اکٹھا کرنے میں ناکام
لاہور : : سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے ماڈل ٹاؤن لاہور میں موجود گھر پر دو روز قبل فائرنگ ہوئی جس کے بعد فائرنگ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تھا۔ تاہم فرانزک ٹیمیں فائرنگ کے واقعہ کے اہم شواہد ڈھونڈنے میں ناکام ہو گئیں۔ جائے وقوعہ اوراطراف میں گولی کے سکے سے مماثلت رکھنے والا خول برآمد نہ ہو سکا، گولی کے خول کی تلاش میں پوری ماڈل ٹاؤن ڈویژن سر گرم ہو گئی ہے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن لائن بنا کر ماڈل ٹاؤن اور ملحقہ گراؤنڈز میں گولی ڈھونڈتی رہی۔ اسپیشل برانچ اور بم اسکواڈ کا عملہ گولی کے خول کی تلاش میں مصروف ہے۔ میٹل ڈیٹیکٹر اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی خول کی تلاش کی جا رہی ہے۔
تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018