سرگودھا‘ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے محکمہ لائیوسٹاک کے ڈاکٹرکے قتل میں ملوث ملزم ویٹرنری اسسٹنٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا
سرگودھا : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے محکمہ لائیوسٹاک کے ڈاکٹرکے قتل میں ملوث ملزم ویٹرنری اسسٹنٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔یہ مقدمہ سیشن کورٹ سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کیاگیا۔زرائع کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے ڈاکٹر عمران نزیر کے قاتل ویٹرنری اسسٹنٹ ارشد کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرکے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا جس کے بعد اسے جوڈیشل ریمانڈ پر عدالت سے جیل بجھوا دیا۔یاد رہیملزم ارشد شفاخانہ حیوانات چک 67 شمالی اسٹینٹ ملازم تھا جس نے اپنے خلاف انکواری میں بیان دینے کی رنجش پر انچارچ ڈاکٹر عمران نزیرپر اس وقت کر دی جب وہ چک 106 شمالی چیکنگ پر تھے جس میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئیڈاکٹر دم توڑ گیا۔ملزم ارشد واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لئے اپنا موبائل فون توڑ کر روپوش ہو گیا۔جس کوتھانہ صدر پولس نے ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد کیا اور دوران تفتیش تمام پہلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمہ میں دفعات کی ترمیم کی جس پر سیشن کورٹ سے کیس منتقل ہونے پر ملزم ارشد کو خصوصی عدالت پیش کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کیا گیاجس میں گزشتہ روز پیشی پر ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا ہے۔
تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018