نواز شریف کے بیان ’’ڈکٹیشن نہیں لوں گا ‘‘نے سیاسی تاریخ رقم کی ‘ مریم نواز

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کی تاریخی تقریر کو پچیس سال مکمل ہوگئے، نواز شریف کے بیان نے سیاسی تاریخ رقم کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیان ڈکٹیشن نہیں لوں گا نے سیاسی تاریخ رقم کی تھی اور سیاسی رویے تبدیل کردیئے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں ووٹ بینک مسلم لیگ (ن) کا ہے اور جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں ان کے ساتھ مسلم لیگ کے ووٹ نہیں ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp