نواز شریف عوامی لیڈرہیں عوامی لیڈرکافیصلہ عوام کوکرناچاہیے-کیپٹن صفدر

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرکا کہنا ہے کہ نواز شریف عوامی لیڈرہیں عوامی لیڈرکافیصلہ عوام کوکرناچاہیے، پی سی اوکے تحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو پتہ چل گیا یہاں برائے نام جمہوریت رکھی جاتی ہے، جمہوریت کے نام پرپس پردہ کوئی اورطاقتیں کام کررہی ہیں، عدالتوں میں خوف وہراس محسوس کرتے ہیں، خوف وہراس کوتحریک عدل ہی ختم کرسکتی ہے۔
کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ افتخارچوہدری نے عدالتوں کوتھانے میں بدل دیا، لوگ سپریم کورٹ کی عمارت کوانصاف کےلئے دیکھتے ہیں، عدالتیں قوانین کی تشریح کیلئے ہیں ڈکٹیشن کیلئے نہیں، وقت آگیا ہے جج صاحبان بھی کہیں گے فیصلے پارلیمان کرے۔نواز شریف کے داماد نے کہا کہ راستہ اس طرف نکل رہا ہے اختیارات کوکنٹرول کیاجائے، نوازشریف ان کی بیٹی اوردامادعدالتوں میں حاضرہیں، بچوں کو بلانا ہے تو پہلے پرویز مشرف کو پیش کریں، پی سی اوکے تحت حلف لینے والوں کا احتساب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہے اورروزعدالتوں میں کھڑے ہوتے ہیں، جمہوریت میں ووٹ کے ذریعے جوبن جائے وہ بن جاتاہے، واجدضیا آج کل ڈرے ہوئے ہیں ،کیاہوگاکدھرجاو¿ں گا، مشاہدحسین کی جمہوریت کیلئے قربانیاں ہیں ان کی ضرورت تھی۔کیپٹن(ر)صفدر نے کہا نواز شریف عوامی لیڈرہیں عوامی لیڈرکافیصلہ عوام کوکرناچاہیے، یوسف رضاگیلانی کوبھی نا اہل کیا گیا تھا فیصلہ کیوں قبول کیا، نواز شریف عوامی لیڈر ہیں، یوسف رضا گیلانی لیڈرنہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی جب پارٹی بنائیں گے تب لیڈرہوں گے، شاہدخاقان عباسی ابھی ایم این اے اوروزیراعظم ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp