Saudi Arabia, Two Workers Injured In Jeddah Crane Crash

سعودی عرب ، جدہ کرین حادثے میں دو مزدور زخمی

جدہ : سعودی عرب کے شہر جدہ میں کرین حادثہ پیش آنے سے دو مزدور زخمی ہو گئے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مزدور جدہ میں ایک زیرِ تعمیر عمارت کا ملبہ اٹھانے میں مصروف تھے جب یہ حادثہ پیش آیا اور دو کارکن زخمی ہو گئے ۔ شہری دفاع کے ترجمان کے مطابق ریسکیو ڈیپارٹمنٹ میں حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایمبولینس ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمی مزدورں کو قریبی اسپتال منتقل کیا ۔ جہاں اُنکا علاج جاری ہے ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مزدورں کی حالت خطرے سے باہر تاہم انھیں اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا ۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp