پشاور ہائیکورٹ نے مشال خان قتل کیس میں رہا 26 ملزمان کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی‘ اگلی سماعت پر پیشی کا حکم

پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے مشال خان قتل کیس میں رہا ہونے والے 26 ملزمان کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیئے اور ان کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ منگل کو مشال خان قتل کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے مشال خان قتل کیس میں رہا ہونے والے چھبیس ملزمان کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی۔
پشاور ہائیکورٹ نے رہا ہونے والے چھبیس ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ صوبائی حکومت اور مشال کے والد کی جانب سے دائر اپیلیں بھی عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرلیں۔ اس ضمن میں تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جن چھبیس ملزمان کو بری کیا گیا وہ واقعے کے وقت موجود تھے ان افراد کو ویڈیو اور فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان کو جن سیکشنز میں بری کیا گیا ان میں سزا دی جائے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp