قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کااجلاس کل دو بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا

اسلام آباد : انتخابی حلقوں میں ردوبدل کے حوالے سے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کااجلاس کل بدھ کو دو بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مرتضیٰ جاوید عباسی کریں گے ۔ اجلاس میں حلقوں میں رد و بدل کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دی جائیگی جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ و تعمیرات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بھی کل بدھ کو چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر شاہدہ رحمانی کریں گی ۔ اجلاس میں معمار منصوبہ کاجائزہ لیا جائے گا

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp