آئیندہ الیکشن کے نگران سیٹ اپ میں نگران وزیراعظم کیلئے کس کے نام پر اتفاق ہوگیا؟ معروف صحافی نے اندر کی خبر دے دی

لاہور(نجی اخبار تازہ ترین اخبار۔17 اپریل 2018ء)معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ تمام حلقوں کا نگران سیٹ اپ میں نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین کااپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کے نگران سیٹ اپ میں نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق ہو رہا ہے اور تمام حلقے جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام پر متفق نظر آ رہے ہیں۔
جسٹس تصدق حسین جیلانی کا تعلق ملتان سے ہے اور وہ جج کے طور پر ایک باکردار شخص کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان کی نیک شخصیت ہے۔اطلاعات کے مطابق تمام سیاسی حلقوں کی جانب سے جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق رائے ہوتا جا رہا ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp