Arif Nizami Criticizes Law For Lifetime Disqualification Of Nawaz Sharif & Jahangir Tareen

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی، عارف نظامی نے مدلل سوال اُٹھا دیا

اسلام آباد : : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ جہانگیر ترین نے جائز ذرائع سے پیسے بھیجے، اور بیرون ملک اپنا مکان تعمیر کیا ،عدالت نے ان کو بھی تاحیات نا اہل قرار دے دیا۔ ان کا جُرم یہ تھا کہ انہوں نے جائز ذرائع سے باہر پیسے تو بھیجے لیکن اپنے اثاثے ڈکلئیر نہیں کیے جبکہ نواز شریف کےت کیسز میں تو قطری خط ہے ،ان کے مختلف کیسز ہیں، ان کی جائیداد کا کوئی سرا نہیں مل رہا ، لیکن اس کے باوجود بھی ان کی اور جہانگیر ترین کی سزا ایک ہی ہے، میں عدالت پر بات نہیں کر رہا ، میں کہہ رہا ہوں کہ یہ قانون انصاف کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا ۔ عارف نظامی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp