پنجاب کو تین ٹکڑے کرنے کی سازش

لاہور : : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے کے لیے دائر کی جانے والی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی ۔ مقامی وکیل رانا علیم الدین نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں ہرنے والے شہریوں کو وسائل کی مساوی تقسیم اور سیاسی حقوق میسر نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا ککہ وسائل پر قابض طبقہ سیاسی مقاصد کے لیے پنجاب کی تقسیم کے خلاف ہے۔ جس کی وجہ سے نئے صاوبے نہیں بنائے جا رہے۔ نئے صوبے نہ بننے سے پنجاب کا محروم طبقہ پس رہا ہے ، ان کو سیاسی اور آئین کے تحت شہری حقوق بھی میسر نہیں ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب میں لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بنچز کی طرز پر تین نئے صوبے قائم کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آگاہ کیا جائے کہ کس قانون کے تحت عدالت نئے صوبے بنانے کا حکم دے سکتی ہے، عدالت نے اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp