فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ عید الفطر پر ریلیز کی جائیگی

لاہور : فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ وپرڈیوسر میرا سیٹھی کی پہلی فلم جس میں اداکارہ مائرہ خان ،شہریار منور ، آمنہ الیاس سمیت دیگراداکار شامل ہیں اس فلم کو عید الفطر پر ریلیز کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ کو لاہور ،کراچی ، اسلام آباد سرکٹ میں ریلیز کیا جائے گا ۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp