بجلی کی پیداوار طلب سے بڑھ گئی،

10 فیصد تک نقصانات والے فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ ختم

اسلام آباد ۔ : قومی گرڈ میں بجلی کی پیداوار طلب سے بڑھ گئی۔ ترجمان پاور ڈویژن کی طرف سے بجلی کی صورتحال کے متعلق جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق منگل کی صبح 8 بجے تک بجلی کی طلب 14 ہزار 458 میگاواٹ اور پیداوار 16ہزار 200میگاواٹ تھی۔ 10 فیصد تک بجلی کے نقصانات والے فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ ختم کردی گئی جبکہ کے الیکٹرک کے سوا 10فیصد سے زائد نقصانات والے فیڈرز پر اسی تناسب سے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp