متحدہ عرب امارات میں تعزیتی تقاریب شاہانہ انداز میں کرنے کا رُحجان دن بدن پروان چڑھ رہا ہے

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں بعض خاندانوں میں کسی انسان کے مرنے پر تعزیتی تقریب شاہانہ انداز میں کرنے کا رحجان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے امیر خاندانوں میں کسی انسان کے اس دنیا سے رخصت ہو جانے پر اسکی تعزیتی تقریب پر ”انا للہ وانا الیہ راجعون“ لکھے ہوئے کیک رکھے جاتے ہیں اور خاص مہمانوں کے لیے خاص شاہانہ کرسیاں لگائی جاتی ہیں جنکا روزانہ کی بنیاد پر کرایہ 3 ہزار درہم ہے ۔
اس کے علاوہ خواتین ان مخصوص مہمانوں کے استقبال کے لیے خوب میک اپ کرکے تیار ہو کر کرتی ہیں ۔اس کے علاوہ آنے والے مہمانوں کو مہنگے تحفوں سے بھی نوازا جاتا ہے۔ مقامی اخبار امارات الیوم نے اس رُجحان پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ متحدہ عرب امارت کی روایت نہیں ہے بلکہ یہ امیر خاندان نے دکھاوے کے لیے اس اپنا شعار بنا لیا ہے ۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp