UAE, Violation Of The Driving License Will Be A Record Through An Automated System

متحدہ عرب امارات ، ڈرائیونگ لائسنس ختم ہونے پر خلاف ورزی کا ریکارڈ خود کار سسٹم کے ذریعے ہو گا

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں محکمہ ٹریفک نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ابوظہبی میں تمام ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کا کاغذات کی تجدید کے لئے دی جانے والی مہلت ختم ہو گئی ہے اور اب سے ڈرائیونگ لائسنس یا گاڑیوں کے کاغذات ختم ہونے پر خلاف ورزی کا ریکارڈ خود کار سسٹم کے ذریعے رکھا جائے گا۔ محکمہ ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو ظہبی میں شاہراہوں پر رڈار اور کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں جو کہ نہ صرف ٹریفک کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کریں گے بلکہ کاغذات کی عدم موجودگی کا ریکارڈ بھی رکھیں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp