
سعودی عرب ، پہلا سینماء گھر تیار
ریاض : اے ایم سی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پہلے سینماء گھر کا افتتاح بدھ کے روز 18 اپریل کو کرئے گی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی کمپنی اے ایم سی نے
ریاض کے کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز میں سینما گھر کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا ہے جسکا کا افتتاح 18 اپریل کو ہو گا ۔ سینماء میں فلم دیکھنے کے لیے ابتدائی ٹکٹ 50 ریال ہو گی ۔ سعودی عرب نے حال ہی میں امریکہ کے ساتھ پہلا سینماء گھر کھولنے کا معاہدہ کیا تھا ۔ جبکہ دوسرا سینماء گھر جدہ میں کھلے گا ۔
تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018