Maid Killed The Little Girl In Saudi Arabia

سعودی عرب ، ملازمہ نے تشدد کرکے بچی کو جان سے مار ڈالا

ریاض : سعودی عرب کے شہر الخرج میں ایتھوپیا کی ایک گھریلو ملازمہ نے سعودی خاندان کی ایک بچی کو تشدد کرکے جان سے مار ڈالا۔ مزید تفصیلات کے مطابق ملازمہ نے کچھ دن قبل بچی پر تشدد کیا تھا ۔ والدین نے فوری طورپر بچی کو الخرج کے کنگ خالد اسپتال منتقل کیا جہاں بچی کچھ دن علاج جاری رہنے کے باوجود بھی جانبر نہ ہو سکی ۔ پولیس نے ملازمہ کو گرفتار کر لیا ہے اور کیس پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp