Asian Man Gets 3 Months' Jail For Illicit Sex With Arab Woman

عرب خاتون کے ساتھ غیر قانونی جنسی تعلقات استوار کرنے پر ایشائی شہری کو تین ماہ جیل کی سزا

دبئی : البیان اخبار نے پیر کو رپورٹ کیا ہے کہ دبئی کی مجرمانہ عدالت نے ایک 23 سالہ ایشائی شہری کو 39 سالہ عرب خاتون کے ساتھ غیر قانونی طور پر جنسی تعلقات استوار کرنے پر تین ماہ جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنا دی ہے ۔ کیس کی تفصیلات کے مطابق ایشائی شہری اور خاتون کے درمیان 200 درہم کے عوض مساج دینے کا معاہدہ ہوا تھا ۔ لیکن جب ایشائی شہری خاتون کے پاس مساج کے لیے آیا تو اسنے ایشائی شہری کو جنسی تعلقات استوار کرنے کو کہا ۔
دونوں نے جسمانی تعلق بنانے کے بعد جب ایشائی شہری نے خاتون کو مساج دینے کے لیے کہا تو اسنے منع کر دیا ۔ خاتون کے مساج دینے پر منع کرنے پر ایشائی شہری نے اپنی رقم واپس مانگی ۔ خاتون کے رقم واپس نہ کرنے پر ایشائی شہری عرب خاتون کا فون اٹھا کر لے گیا اور اسے بولا کہ جب تک وہ اسکی رقم واپس نہیں کرئے گی ، وہ بھی فون واپس نہیں کرئے گا ۔ ایشائی شہری کافی دیر تک انتظار کرتا رہا کہ خاتون کال کرئے گی اور وہ اسکا فون واپس کرئے گا ۔
پولیس کو شکایت موصول ہونے پر پولیس نے ایشائی شہری کو گرفتار کر لیا اور تحقیقات شروع کر دیں ۔ عرب خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ایشائی شہری کے لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور اسنے پولیس کو بتایا کہ یہ ایشائی شہری اسکی غربت کا فائدہ اٹھا کر اسے پریشان کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اسے جنسی تعلقات کے لیے مجبور کر رہا تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 اپریل 2018

Share On Whatsapp