ہدایتکارباسوبابرکی فلم’’ججی بادشاہ‘‘میں اکبرگل ولن بن گئے ،فلم کی شوٹنگ جاری

لاہور : ہدایتکار باسوبابرکی فلم ’’ججی بادشاہ’’میں نوجوان اداکار اکبرعلی گل ولن کا کردارادا کررہے ہیں ،فلم کی شوٹنگ کی جاری ہیں،ایک ملاقات کے دوران اداکار اکبرعلی گل نے بتایا کہ کبھی کسی مخصوص ہیروئین کے ساتھ کام کرنے کی ضد نہیں کی،میری ترجیح پاکستانی فلم انڈسٹری کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے اور اس کیلئے میں ہمیشہ ہدایتکاروں سے مکمل تعاون کرتا ہوں،انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر پاکستان فلم انڈسٹری مضبوط ہوگی تو اس سے تمام فنکاروں کوفائدہ ہوگا اس لئے تمام فنکاروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ انڈسٹری کی بہتری اور مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
اکبرعلی گل نے بتایا کہ اداکاری دنیا میں سب سے مشکل ترین چیز ہے، فلموں میں مختلف روپ اور حلیوں میں نظر آنا جسمانی طور پر بہت تکلیف دہ کام ہے جس سے اداکار ذہنی طور پر تھک جاتا ہے اور ہم اداکار خبطی یا دیوانے ہوتے ہیں،اکبرعلی گل نے کہا کہ باسوبابر باصلاحیت اور ٹیلنٹڈ ہدایتکارہیں،جن کے آنے سے فلم انڈسٹری کو ترقی ملے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 اپریل 2018

Share On Whatsapp