سلمان خان ظہیر اقبال کو معاون پروڈکشن فلم میں متعارف کروائیں گے

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار سلمان خان اقبال رتانسی کے بیٹے ظہیر اقبال کو معاون پروڈکشن فلم میں متعارف کروائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان اور اقبال رتانسی اچھے دوست ہیں اور سلمان خان نے اقبال رتانسی سے وعدہ کیا کہ وہ ان کے بیٹے کو فلم دنیا میں لے کر آئیں گے، جس کے لئے ظہیر اقبال خود کو فلمی دنیا میں لانے کے لئے تیار کر رہے ہیں اور اب سلمان خان فلم ’’مبارکاں‘‘ کے پروڈیوسر کے ساتھ مل کر فلم بنائیں گے جس میں ظہیر اقبال کو کاسٹ کیا جائے گا۔ فلم کے نام اور کہانی بارے کچھ نہیں بتایا گیا۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 اپریل 2018

Share On Whatsapp