اجے دیوگن کی بیٹی نیساکے فلمی دنیا کے آغاز بارے خبروں کی تردید

ممبئی ۔ : بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی بیٹی نیسا کے فلمی دنیامیںآنے بارے خبروں کی تردید کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجے دیوگن کی بیٹی نیسا بارے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ وہ بھی باقی اداکاروں کے بچوں کی طرح فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، جس پر اجے کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ابھی سنگا پور میں پڑھ رہی ہے اور وہ ابھی اپنی سکول لائف سء لطف اندوز ہو رہی ہے۔ اجے کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اپنی خواہشات کے بارے میںان سے باتیں کرتی رہتی ہے اس نے فلموںکے بارے میں مجھ سے کبھی بات نہیں کی اور فلم نگری کو بطور کیرئیر اپنانے کا اس کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 اپریل 2018

Share On Whatsapp