Sheikh Hamdan Surprises Expat Abra 'captain' In Dubai

شیخ حمدان نے دبئی میں اَبرا کشتی کے غیر ملکی کپتان کو حیران کر دیا

دبئی : اُنکا تعلق ضرور ایک شاہی خاندان سے ہو سکتا ہے لیکن دبئی کی روزمرہ زندگی کو حصہ بننا اُنکا بہترین مشغلہ ہے ۔ کل، دبئی کے حکمران اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبر شیخ ہمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اچانک سے دبئی کی ابر کشتی کا سفر کرکے سب کو حیران کر دیا ۔ دوران سفر شیخ ہمدان اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے لائیو رہے ۔ شیخ حمدان لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کافی محظوظ ہو رہے تھے اور ساتھ ہی ساتھ خود آگے بڑھ کر انہوں نے ابرا کشتی کے کپتان سے ملاقات کی۔
شیخ حمدان نے کپتان سے اُسکا نام پوچھا ، جس پر کپتان نے اپنا نام مبشر بتایا ۔ کپتان سے ملنے کے بعد انہوں نے کپتان کے کندھے پر تھپتھپاتے ہوئے اسے بہترین کپتان کا ٹائٹل دیا۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 اپریل 2018

Share On Whatsapp