احسن خان کو مختلف نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کی آفرز

لاہور : معروف اداکار احسن خان کو مختلف نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کی آفرز ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکار احسن خان کو ہمیشہ کی طرح رواں سال بھی رمضان المبارک کے دوران مختلف نجی ٹی وی چینلز نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کیلئے پیشکش کی ہے جس پر احسن خان سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ اپنے قریبی دوستوں سے مشورے کے بعد وہ اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 اپریل 2018

Share On Whatsapp