More Than 900,000 Expats Arrested In Saudi Arabia, So Far

سعودی عرب میں اب تک کتنے لاکھ غیر ملکی گرفتار کیے جا چکے، ہوشربا اعداد و شمار جاری کر دیے گئے

ریاض ۔ : سعودی سیکیورٹی فورسز نے غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت اب تک 9 لاکھ 51 ہزار 555 غیر قانونی تارکین گرفتار کرلیے ہیں۔مشترکہ فورس کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گرفتار شدگان میں سی6 لاکھ 92 ہزار 143گرفتار شدگان اقامہ قوانین ،1 لاکھ 80 ہزار 70 گرفتار شدگان لیبر قوانین جبکہ 79ہزار 342 گرفتار شدگان دراندازی کے مرتکب تھے۔
مہم کے آغاز سے لیکر اب تک 13ہزار 777 افراد نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی جن میں سے 58 فیصد یمنی،39 فیصد ایتھوپین اور 3 فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 612 افراد غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش میںگرفتار ہوئے، اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کر نے والوں کی مدد کرنے والے 1758افراد بھی گرفتارکیے گئے ہیں۔
غیر قانونی طور پر قیام و کام کرنے والوں کی مدد کرتے ہوئے گرفتار ہونے والوں میں سعودی شہریوں کی تعداد 295 ہے جن میں سے 264 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرکے رہا کردیا گیا جبکہ 31 افراد کو قید میں رکھا گیا ہے۔ جن غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے 11ہزار 855 تارکین قانونی کارروائی کے منتظر ہیں، ان میں سے 10ہزار 170مرد جبکہ 1685خواتین ہیں اس کے علاوہ 1 لاکھ 74 ہزار 986غیر قانونی تارکین کو سزائیں دی گئی ہیں۔ 1 لاکھ 34 ہزار376 غیر قانونی تارکین اپنے سفارتخانوں سے سفری دستاویزات کے منتظر ہیں جبکہ 2 لاکھ 42 ہزار 41 غیرقانونی تارکین کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 15 اپریل 2018

Share On Whatsapp