اقرارالحسن کی دوسری بیوی بھی میدان میں آ گئیں

لاہور : معروف اینکر اقرار الحسن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھ۔اقرار الحسن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھ سے منسوب دونوں عورتیں خوش ہیں، اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں، با اختیار ہیں، تعلیم اور میڈیا میں اپنا کیرئیر بھی آگے بڑھا رہی ہیں۔اقرار الحسن کی جانب سے دورسری شادی کے اعلان کے بعد جہاں انہیں سوشل میڈیا پر سراہا گیا وہاں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اقرار الحسن پر تنقید بھی کی اور کہا کہ اقرار الحسن نے پانچ سال تک اپنی دوسری شادی کو چھپائے رکھا۔
جس کے بعد اقرار الحسن کی دوسری بیوی اور معروف اینکر فرح یوسف بھی میدان میں آ گیں اور اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ہر دوسرا شخص تجزیہ کار، تبصرہ نگار ،تاریخ دان، باخبر اور عالم ہے، پہلے خیال تھا اب یقین ہو گیا، مطلب کچھ بھی اور وہ بھی پورے وثوق سے۔
فرح یوسف نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ جو بھی کہیں لیکن میں اپنے اعمال کی مکمل طور پر خود ذمہ دار ہوں اچھے برے کی جزا و سزا بھی میری ہی ہو گی اور میرا جج اللہ کے سوا کوئی نہیں ۔
فرح یوسف نے لوگوں کو کسی کی ذات پر انگلی نہ اٹھانے کی تلقین کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ شریعت اور ملکی قانون کے مطابق اگر کوئی حد مجھ پر عائد ہوتی ہے تو بتا دیں ورنہ کسی کی بھی ذات پر انگلی نہ اٹھائیں۔ آپ سب کا بہت شکریہ۔

تاریخ اشاعت : اتوار 15 اپریل 2018

Share On Whatsapp