معروف اینکر اقرار الحسن نے خواتین کے لیے اہم پیغام ریکارڈ کروا دیا

لاہور : معروف اینکر اقرار الاحسن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھ۔اقرار الحسن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھ سے منسوب دونوں عورتیں خوش ہیں، اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں، با اختیار ہیں، تعلیم اور میڈیا میں اپنا کیرئیر بھی آگے بڑھا رہی ہیں۔لیکن اب اقرار الحسن کی جانب سے ایک اور ویڈیو سامنے آ ئی ہے جس میں اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ خواتین کا کہنا ہے کہ میری دوسری شادی سے ان کے گھر میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ میں اپنی دوسری شادی سے بہت خوش ہوں اور میری دونوں بیویاں بھی بہت خوش ہیں۔
تو ان کے اس پیغام سے ہمارے شوہروں کو بھی لگ رہا ہے کہ شاہد وہ بھی دوسری شادی کر کے اپنی دونوں بیویوں کو خوش رکھ سکتے ہیں۔اقرار الاحسن کا کہنا تھا کہ دو شادیوں کو بیلنس کرنا بہت مشکل کام ہے۔اور دونوں خواتین کے حقوق پورے کرنا بھی مشکل کام ہے اور میں نے اپنی دونوں بیویوں کو برابر حقوق دینے کے لیے  اپنی جان لگائی ہے۔اس لیے میں کسی کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ نہیں دوں گا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

تاریخ اشاعت : اتوار 15 اپریل 2018

Share On Whatsapp