تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعظم کے لیے دو نام تجویز کر دئیے

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعظم کے لیے سابق چیف جسٹس تصدیق جیلانی اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کے نام تجویز کیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نگران وزیرا عظم کے ناموں کیلیے تحریک انصاف نے دو ناموں کی منظوری دی ہے۔ ان میں سابق چیف جسٹس تصدیق جیلانی اور سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کے نام شامل ہیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے ان دو ناموں کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ تک پہنچانے کی ذمہ داری پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دی گئی ہے۔شاہ محمود قرشی جلد ہی خورشید شاہ سے ملاقات کر کے انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے لیے تجویز کیے گئے ناموں سے آگاہ کریں گے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 15 اپریل 2018

Share On Whatsapp