جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ؛ عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ انتہائی قابل مذمت ہے. دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں ججوں کو دھمکانے کیلئے سیسلین مافیا جیسے حربوں کی کوئی گنجائش نہیں. ہم پوری قوت سے عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی  کا 29 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے۔


تاریخ اشاعت : اتوار 15 اپریل 2018

Share On Whatsapp