مولانا طارق جمیل کی سابق آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور : : مولانا طارق جمیل نے سابق چیف آف آرمی سٹاف راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔مولانا طارق جمیل نے سابق آرمی چیف سے ملاقات ان کے گھر پر کی ہے۔ملاقات کے دوران انہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبصورت اور مثالی زندگی پر گفتگو کی۔مولانا طارق جمیل اور سابق آرمی چیف راحیل شریف کی اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں اور ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے پسند کیا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 15 اپریل 2018

Share On Whatsapp