کالے ہرن شکار کیس کے بعد سلمان خان کو سب سے بڑا جھٹکا

وائلڈ لائف کنٹرول بیورو نے سلمان خان کو اپنی ویب سائٹ پر مجرم قرار دے دیا

ممبئی : کالے ہرن کو مارنے کے جرم میں عدالت نی20سال بعد ’’ملزم ‘‘ سلمان خان کو’’ مجرم‘‘ قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی تو انہیں فوری جودھ پور جیل میں منتقل کر دیا گیا تھاتاہم جیل میں دو دن گزارنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔بھارتی عدالت کی جانب سے مجرم قرار دینے کے بعد اب سلمان خان کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ’’وائلڈ لائف کنٹرول بیورو‘ ‘نے بھی انہیں اپنی ویب سائٹ پر مجرم قرار دے دیا ہے اور سلمان خان سے جڑی ساری تفصیل کے ساتھ ان کی تصویر بھی مجرموں کی فہرست میں اپلوڈ کر دی ہے۔
وائلڈ لائف کنٹرول بیورو کی جانب سے ان کی ویب سائٹ پر مجرموں کے نام، پتہ اور ان مجرموں کو دی جانے والی سزا کی تفصیل بیان کی گئی ہے ، اس فہرست میں سلمان خان کا نام 39ویں نمبر پر ہے۔ فہرست میں ان مجرموں کے نام ہیں جنہوں نے ایسے جانوروں کا شکار کیا جن کا شمار معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل میں ہوتا ہے۔فہرست کی خاص بات یہ ہے کہ اس لسٹ میں شائع ہونے والے کئی مجرموں کی تصویر کے بغیر تفصیلات فراہم کی گئی ہیں لیکن سلمان خان کیونکہ بالی ووڈ کے ایسے ہیرو ہیں کہ جن کی لاکھوں تصویریں با آسانی نیٹ پر موجود ہیں اس لئے سلمان خان کی تصویر کے ساتھ تفصیلات اپلوڈ کی گئی ہیں ۔

تاریخ اشاعت : اتوار 15 اپریل 2018

Share On Whatsapp