لاہور، سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر 2 مرتبہ فائرنگ، چیف جسٹس ثاقب نثار جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پہنچ گئے

لاہور : :سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آ یا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائس گاہ لاہور میں پیش آیا۔جس کے بعد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پہنچ گئے ہیں۔چیف جسٹس تمام واقعے کی نگرانی خود کر رہے ہیں جب کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب کو بھی طلب کر لیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ دو بار پیش آیا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر گزشتہ رات فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد صبح پھر ان کے گھر پر فائرنگ کی واردات کی گئی ۔یاد رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن پانامہ ریفرنسسز میں نگراں جج رہے اور پانامہ سمیت مختلف مقدمات کا حصہ بھی رہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 15 اپریل 2018

Share On Whatsapp