نواز شریف کی تا حیات نا اہلی کے بعد اگلی باری کس کی ہو گی؟ معروف صحافی نے اشارہ دے دیا

لاہور : معروف صحافی محمد مالک کا پروگرام میں گفتو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تا حیات نا اہل قرار دیا گیا ہے۔لیکن اب ان کے چھوٹے بھائی اور وزیر اعلی پنجاب کے گرد بھی گھیرا مزید تنگ ہونے والا ہے۔اور اب سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے واقعے کی روازانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دیا ہے۔
جب کہ اے ٹی سی کے وہ ججز جو رخصت پر تھے ان کی چھٹی بھی کینسل کر دی گئی ہے۔اور کہا ہے کہ اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔اور اب نواز شریف کے بعد شہباز شریف کے لیے بھی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اور پہلے یہ تاثر پایا جا رہا تھا کہ شاید اسٹیبلشمنٹ شہباز شریف کے ساتھ مل کر کام کر سکتی ہے اور اس لیے شہباز شریف کو بچا رہی ہے۔لیکن اب یہ تاثر بھی ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔اور لگ رہا ہے کہ بات ہاؤس آف نواز سے ہاؤس آف شہباز تک چلی گئی ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

تاریخ اشاعت : اتوار 15 اپریل 2018

Share On Whatsapp