چین، 60 ہزار کے ہجوم میں چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم گرفتار

بیجنگ ۔ : چین میں پولیس نے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک مطلوبہ ملزم کو گرفتار کر لیا جو 60 ہزار افراد کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں شامل تھا۔آؤ کے نام سے شناخت کیے جانے والا ملزم چین کے شہر نان چنگ میں معروف گلوکار جیکی چیونگ کا کنسرٹ دیکھنے گئے ہوئے تھے۔پولیس نے کہا کہ 31 سالہ ملزم 'معاشی جرائم' میں ملوث تھا اور وہ گرفتار ہو جانے پر 'حیران' تھا۔
واضح رہے کہ چین بھر میں عوام کی نگرانی کرنے کے لیے 17 کروڑ سے زائد کیمروں پر مبنی نیٹ وسیع و عریض نیٹ ورک نصب کیا گیا ہے۔ملزم آؤ کو کیمروں نے ٹکٹ خریدنے والے بوتھ پر شناخت کیا تھا اور جب وہ اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے تو پولیس انھیں گرفتار کرنے پہنچ گئی۔چین کے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے نان چنگ کے پولیس افسر لی نے بتایا کہ 'ملزم کو جب ہم نے حراست میں لیا تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ گرفتار ہو جائے گا۔''اس کو اندازہ نہیں تھا کہ 60 ہزار کے مجمع میں اسے شناخت کر لیا جائے گا، وہ بھی اتنی جلدی۔'پولیس افسر لی نے چائنا ڈیلی اخبار کو بتایا کہ ٹکٹ بوتھ پر ایسے کئی کیمرے نصب ہیں جن میں انسانی چہرے کو شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 15 اپریل 2018

Share On Whatsapp