Airbus Is To Build Passenger Sleeping Berths Inside A Plane's Cargo Hold

ائیر بس اب جہازوں میں کارگو ہولڈ کے اندر مسافروں کے سونے کے لیے برتھ بھی بنائے گا

یورپی جہاز بنانے والی کمپنی ایئر بس کی طرف سے پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اب وہ جہازوں میں کارگو ہولڈ کے اندر مسافروں کے سونے کے لیے برتھ بھی بنائیں گے۔ کمپنی نے  اس حوالے سے زوڈیاک ایرو سپیس کے ساتھ  شراکت داری کی ہے۔
ایئر بس کے مطابق فضائی حکام سے منظوری ملتے ہی 2020 میں پہلی بار اسے A330 ایئر کرافٹ میں مسافروں کے سونے کے لیے برتھ  نصب  کی جائیں گی۔
کیبن اور کارگو پروگرام ایئر بس کے سربراہ جیوف پینر کا کہنا تھا کہ مختلف ایئرلائنز نے  اس منصوبے کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مسافر وں کا سفر زیادہ آرام دہ اور پرسکون ہوگا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp