China Condemns US Missile Attack On Syria

روس کے بعد چین اور ایران کی بھی شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی شدید مذمت

, شام میں ہونے والے کیمیائی حملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ،ْچینی وزارت خارجہ

بیجنگ : روس کے بعد چین اور ایران نے بھی شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔چینی وزار خارجہ کے ترجمان ہوا چیوئنگ نے شام پر امریکا،برطانیہ اور فرانس کے میزائل حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے اس کارروائی کو جارحیت قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہر ملک کو کسی بھی دوسرے ملک کی علاقائی سالمیت کا احتراج کرنا چاہیے، شام میں امریکا، برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ شام میں ہونے والے کیمیائی حملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔
چین نے تمام فریقین سے زور دیا ہے کہ وہ طاقت کا استعمال ترک کرکے بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے شام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شام پر میزائل برسانے والے امریکی و فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم مجرم ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp