الیکشن کمیشن کی ہدایت پر میو ہسپتال کی بھرتیاں روک دی گئیں

لاہور۔14 اپریل : الیکشن کمیشن پاکستان کی ہدایت پر میو ہسپتال کی بھرتیاں روک دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کی آمد کے قریب ہونے کے باعث الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے بھرتیوں اور ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کی گئی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے میو ہسپتال کے مختلف جات میں83افراد کی بھرتی کے گزشتہ روز ہونے والے انٹرویو کینسل کرکے نوٹس بورڈ آویزاں کر دئے گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp