روس کو سفارتی محاذ پر بڑی شکست،شام میں اتحادی حملے پر روسی قرارداد ناکام ہوگئی

نیویارک : :روس کو سفارتی محاذ پر بڑی شکست،شام میں اتحادی حملے پر روسی قرارداد ناکام ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق شام پر اتحادی افواج کے حملے کے بعد روس کو سفارتی محاذ پر بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔شام میں اتحادی حملے پر روسی قرارداد ناکام ہوگئی۔روسی قرارداد کےحق میں 3 ووٹ ڈالے گئے جبکہ مخالفت میں 8ووٹ آئے۔4 ممالک نےووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔یاد رہے کہ روس نے شام پر امریکی حملے کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 اپریل 2018

Share On Whatsapp